میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن میں مزید شواہد اور دستاویزات پیش

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن میں مزید شواہد اور دستاویزات پیش

کراچی: میر رضا قتل کیس میں تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری نے جوڈیشل کمیشن میں مزید اہم دستاویزات جمع کرا دی ہیں۔

کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں گواہان کے مزید بیانات اور سیل شدہ روزنامچے شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے اسلحہ ڈیلر ادریس کا بیان اور فرانزک ڈویژن کے نمائندے فرہاج کے بیانات بھی کمیشن کے ریکارڈ کا حصہ بنا دیے۔تھانہ فیروز آباد اور گلستان جوہر کے 17 جولائی سے 11 اگست تک کے روزنامچے بھی سیل شدہ حالت میں جوڈیشل کمیشن میں جمع کرائے گئے۔اس کے علاوہ ڈی ایس پی سراج لاشاری نے میر رضا کے پارٹنر احسان انیس شمسی کا بیانِ حلفی بھی جوڈیشل کمیشن میں پیش کردیا۔جوڈیشل کمیشن میں جمع کرائی گئی نئی دستاویزات اور بیانات کو میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔