میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن نے ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی کو سمن جاری کر دیے۔
کمیشن کی جانب سے تھانہ گلستان جوہر کے ہیڈ محرر کو بھی سمن جاری کیے گئے ہیں۔ دونوں پولیس افسران کو 7 ستمبر کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گلستان جوہر تھانے کی حدود سے میر رضا کی لاش برآمد ہوئی تھی۔