چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو اپنا ہی پستول چلنے سے زخمی ہو گیا۔ نواحی گا ئوں 109سیون آر اوچھ کسی کے قریب موٹر سائیکل سوار زبیر اسلم سے دو نامعلوم افراد نے ڈکیتی کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق واردات کے دوران ڈاکو کا اپنا ہی پستول نیفے میں چل گیا، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کردیا گیا۔