عدالت نے اظہر صدیق کو بار بار متفرق درخواستیں دائر کرنے سے روک دیا

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں آتشزدگی کے واقعات روکنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو بار بار متفرق درخواستیں دائر کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے مرکزی کیس چھ اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار اظہر صدیق کو بار بار متفرق درخواستیں دائر کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ بار بار متفرق درخواستیں نہ دیں، آپ کی متفرق درخواستیں اتنی آتی ہیں کہ آپ مرکزی کیس کو چلنے نہیں دیتے۔اظہر صدیق نے کہاکہ میری درخواستوں پر چیف سیکرٹری جواب نہیں دیتے، اس لیے عدالت آنا پڑتا ہے۔