اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں ججزتعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا 11 فروری کا اجلاس رکوانے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔جمعرات کومتفرق درخواست لاہورہائیکورٹ بارکی جانب سے دائرکی گئی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ 26 آئینی ترمیم کیس میں عدالت فریقین کونوٹس جاری کرچکی، 26ویں ترمیم سماعت کے بعد سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس بلایا گیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ عام تاثر ہے کہ''کورٹ پیکنگ''کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایاگیا ہے تاثر ہے 26ویں ترمیم کے بعدسپریم کورٹ میں تعینات ہونیوالے ججز آزاد نہیں ہوں گے