لاہور (کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے پستول، میگزین اور گولیاں برآمد کر لیں۔ ترجمان کینٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر کو گرفتار کیا، جو اسلحہ رکھنے کا لائسنس بھی نہیں رکھتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔