سہیل آفریدی کا پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں اور اسٹریٹ موومنٹ جاری رکھنے کا اعلان,اسد قیصر

سہیل آفریدی کا پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں اور اسٹریٹ موومنٹ جاری رکھنے کا اعلان,اسد قیصر

پشاور میں لاہور واقعے پر تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جس میں لاہور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سمیت آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

اسد قیصر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور ان کے ساتھ ہونے والے سلوک سے خیبرپختونخوا کے عوام کی توہین ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنے شہید کارکن کی فاتحہ خوانی کے لیے لاہور گئے تھے اور ہر شہری کو سیاسی سرگرمیوں اور آزادانہ نقل و حرکت کا حق حاصل ہے۔اسد قیصر نے پنجاب پولیس پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پنجاب پولیس ریاستی ادارے کے بجائے ایک ’اسٹیٹ‘ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے دورے جاری رکھیں گے جبکہ پنجاب میں اسٹریٹ موومنٹ بھی جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمنٹیرینز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں لاہور واقعے پر غور کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس اور قرارداد بھی متوقع ہے۔