وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفر یدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آئین ہمیں پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے اور یہ حق ہر صورت استعمال کیا جائے گا۔سہیل آفر یدی نے مزید کہا کہ ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کی گئی ہے اور نوجوانوں کو ملک دشمن بیانیے اور منفی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔