کراچی:پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا اونٹوں پر احتجاج

مختلف علاقوں سے پیدل مارچ اور اونٹوں پر مشتمل انوکھا قافلہ گورنر ہاس کے باہر  دھرنا گاہ پہنچا
کراچی(آئی این پی ) پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا اونٹوں پر سوار ہوکر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا اور قافلہ گورنر ہاس کے باہر قائم دھرنا گاہ پہنچا۔تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف جاری احتجاج کے 29 ویں روز شہر کے مختلف علاقوں سے پیدل مارچ اور اونٹوں پر مشتمل انوکھا قافلہ گورنر ہاس کے باہر قائم دھرنا گاہ پہنچ گیا۔کیماڑی سے شتربانوں اور اونٹوں پر مشتمل ایک انوکھا قافلہ ریگل چوک پہنچا، جہاں سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان اور سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں ریلی گورنر ہاس کی جانب بڑھی