سٹیشن کے پلیٹ فارم پر دوبارہ آپس میں الجھ پڑیں‘حکام نے ذمہ دار خواتین کو حراست میں لے لیا
پشاور(آئی این پی ) پشاور میں بی آر ٹی بس میں نشست پر بیٹھنے کے تنازع پر خواتین مسافروں کے درمیان شدید تلخ کلامی اور ہاتھاپائی کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔ خواتین نے ایک دوسرے کے لیڈیز بیگ اٹھا کر بی آر ٹی بس کے شیشوں پر دے مارے، جس سے بس کے اندر افراتفری پھیل گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی بی آر ٹی سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی میں ملوث خواتین کو اسٹیشن پر بس سے نیچے اتار دیا۔تاہم بس سے اتارے جانے کے بعد بھی خواتین کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور وہ سٹیشن کے پلیٹ فارم پر دوبارہ آپس میں الجھ پڑیں۔بی آر ٹی سیکیورٹی حکام نے عوامی مقام پر بدنظمی اور رولز کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر لڑائی میں ملوث خواتین کو موقع پر ہی حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔