پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار امریکہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔
واشنگٹن میں استقبال
اسحاق ڈار کے واشنگٹن پہنچنے پر امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ڈار کا یہ دورہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے۔
ملاقات میں زیر بحث آنے والے امور
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات میں:
پاک بھارت تعلقات
علاقائی و عالمی امور
اقتصادی و سیکیورٹی تعاون
جیسے اہم معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ حالیہ دنوں اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا بلکہ پاکستان کی صدارت میں ایک اہم قرارداد بھی منظور کرائی گئی۔
دفتر خارجہ کی بریفنگ
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنی حالیہ پریس بریفنگ میں کہا:ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ جلد طے کی جائے گی۔پاکستان، شام کی خودمختاری اور آزادی کا مکمل حامی ہے۔