برطانیہ اور امریکا جوہری توانائی کے سنہری دور کی تیاری کر رہے ہیں: وزیرِاعظم اسٹارمر

برطانیہ اور امریکا جوہری توانائی کے سنہری دور کی تیاری کر رہے ہیں: وزیرِاعظم اسٹارمر

برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ اور امریکا جوہری توانائی کے سنہری دور کی تعمیر کر رہے ہیں۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک جوہری توانائی کی ترقی تیز کرنے کے لیے ایک معاہدہ کرنے والے ہیں، جسے ممکنہ طور پر اسی ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری دورے کے دوران حتمی شکل دی جائے گی۔اس معاہدے سے اربوں پاؤنڈز کی نجی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہوں گے، ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور برطانیہ کی توانائی کی سلامتی مضبوط ہوگی۔ مزید برآں، زیادہ جوہری توانائی پیدا ہونے سے گھریلو توانائی کے بل کم ہونے کی توقع ہے۔