4 سالہ بچی چھت پر کھیلتے لٹکتی ننگی تاروں سے کرنٹ لگنے سے چل بسی
قصور، پتوکی(خصوصی رپورٹ )حبیب آباد میں واپڈا کی مبینہ غفلت نے معصوم بچی کی جان لے لی۔محلہ عمر آباد میں 4 سالہ بچی چھت پر کھیلتے ہوئے واپڈا کی لٹکتی ننگی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں بجلی کی تاریں انتہائی خستہ حال، جھکی ہوئی اور ناقص حالت میں ہیں، جس سے کسی بھی وقت بڑا سانحہ ہو سکتا ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام کو بارہا شکایات کی گئیں لیکن تاحال کوئی کارروائی نہ ہو سکی، جس کا خمیازہ ایک خاندان کو اپنی بیٹی کی جان دے کر بھگتنا پڑا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے جبکہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔