سمندر پر ریل بناتے جوڑے کی مبینہ غفلت، ننھی بچی لہروں کی زد میں آگئی

لاہور(نیٹ نیوز )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ساحل سمندر پر ریل بنانے میں مصروف جوڑے کی مبینہ غفلت کے باعث کمسن بچی لہروں کی زد میں آتی دکھائی دے رہی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اور خاتون ساحل پر چلتے ہوئے اپنی ویڈیو بنا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود بچی اچانک پھسل کر ریت پر گر جاتی ہے۔اسی دوران سمندریلہریں بچی کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں، تاہم جوڑا بظاہر ویڈیو بنانے میں مصروف رہتا ے۔ویڈیو شیئر کرنے والی خاتون مریم کے دعوے کے مطابق ایک راہگیر نے خطرہ بھانپتے ہوئے فوری مداخلت کی اور بچی کو لہروں سے نکال لیا۔