مظفر گڑھ کا کروڑپتی بھکاری موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق

کروڑوں روپے بینک میں جمع تھے ، کروڑوں کی انشورنس بھی کرائی ہوئی تھی
مظفرگڑھ( خصوصی رپورٹ ) مظفرگڑھ کا امیر ترین کروڑپتی بھکاری شوکت موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی قصبہ شاہ جمال کے موضع میراں پور کا رہائشی کروڑپتی ملک شوکت حسین بھابھہ المعروف ‘‘شوکت بھکاری’’جھنگڑ ماہڑہ کے مقام پر موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہو گیا،ریسکیو 1122 نے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔مرحوم شوکت بھکاری نے ایک ایک روپیہ اکٹھا کرکے کروڑوں روپے بینک میں رکھے ہوئے تھے، کروڑوں روپے کی انشورنس بھی کرائی ہوئی تھی۔وہ اس بات کا فخر سے اظہار کیا کرتا تھا کہ وہ کروڑپتی بھکاری ہے ، انوکھی شخصیت اور طرزِ زندگی کے باعث میڈیا پر بھی نمایاں شہرت ملی۔