سبزی، پھل مہنگے ، خریدار پریشان

 ٹماٹر سستا ہونے کے باوجود مہنگے داموں فروخت ، آلو 100 روپے کلو فروخت ہونے لگا، نوٹس کا مطالبہ 
لاہور(کرائم رپورٹر )سبزیوں اور پھلوں کے نرخ بے قابو ، خریدار پریشان ہوگئے۔ تفصیلات کیمطابق ٹماٹر کے سرکاری نرخ میں 10 روپے کمی ہوئی، کمی کے بعد بھی ٹماٹر کا سرکاری نرخ 125 روپے کلو رہا جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 160 روپے کلو تک فروخت ہو رہا، آلو کا سرکاری نرخ 80 روپے اور مارکیٹ میں 100 روپے کلو فروخت ہو رہا،پیاز کا سرکاری نرخ بھی 80 روپے لیکن مارکیٹ میں پیاز 90 سے 100 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،لہسن ہرنائی کاسرکاری نرخ 290 روپے کی بجائے 350 روپے کلو تک ہے،ادرک چائنہ نرخ 10 روپے اضافے سے 430 روپے کلو مقرر ہوا،مارکیٹ میں ادرک 500روپے کلو تک ہے،دیگر سبزیوں میں سبز مرچ 200،پالک 70 ،اروی 120 ،پھول گوبھی 200 روپے کلو ،بھنڈی اور گھیاکدو 220 اور شملہ مرچ 200روپے کلو فروخت ہو رہی۔پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول265کی بجائے320سے350،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم160کی بجائے250سے270،سیب گاچہ درجہ اول305کی بجائے430سے 450، سیب گاچہ درجہ دوم170کی بجائے270سے 300، کیلا درجہ اول درجن200کی بجائے320 سے 340، کیلا درجہ دوم درجن150کی بجائے200سے220،کیلا درجہ سوم درجن100کی بجائے120سے130،امرود215کی بجائے230سے240روپے ،انار قندھاری درجہ اول 255کی بجائے 320سے 350،انار دیسی نیا 320کی بجائے 400،مسمی درجن 180کی بجائے 260، آڑو درجہ اول310کی بجائے450سے480، آڑو درجہ دوم180کی بجائے240سے260، آم چونسہ لیٹ320کی بجائے 400، آم رٹہ360کی بجائے500،جاپانی پھل150کی بجائے200سے210،انگور سندر خانی460کی بجائے600 سے 650،گرما170کی بجائے 200سے 220،پپیتا310کی بجائے370سے 380روپے، کھجور ایرانی510کی  بجائے550سے570، کھجور اصیل470کی بجائے 500 روپے ،ناشپاتی 320کی بجائے 360سے380جبکہ میٹھا درجن 225کی بجائے 250سے260روپے درجن فروخت ہوا