روٹی کی سرکاری قیمت 14 روپے اور وزن 100 گرام ہے: ترجمان
لاہور(کرائم رپورٹر) 24 گھنٹوں کے دوران عام مارکیٹ میں 8 لاکھ 70 ہزار آٹا تھیلے فراہم کیے جاچکے ہیں،5لاکھ 41 ہزار سے زائد 10 کلوگرام جبکہ3 لاکھ 29 ہزار سے زائد 20 کلوگرام آٹا تھیلے عام مارکیٹ میں فراہم کیے گئے ہیں، ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 3 روز میں 18 لاکھ 81 ہزار آٹا تھیلے صوبہ بھر میں فراہم کیے جاچکے ہیں، روٹی کی سرکاری قیمت 14 روپے اور وزن 100 گرام ہے جبکہ 10 کلو گرام آٹا کے تھیلے کی قیمت 905 اور 20 کلوگرام آٹا کیتھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر ہے۔