درآمدی گندم سے سستا آٹا فراہم کرنا ممکن نہیں:فلور ملز

فوری گندم نہ ملی تو شارٹ فال مزید بڑھ جائے گا:چیئرمین ملز ایسوسی ایشن
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان فلور ملز  ایسوسی ایشن نے گندم درآمد کرنے کی  حکومتی پیشکش مسترد کردی۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا ہے  درآمدی گندم 3800 روپے من   اور  مقامی گندم 3000من ہے۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق   درآمدی گندم سے20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے کا فروخت کرنا ممکن نہیں لہذا فوری گندم نہ ملی تو شارٹ فال مزید بڑھ جائیگا۔