لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوروں سے جعلی ڈیٹیکشن بلز کی وصولی اور ریکوری کی شرح بڑھانے کے لیے اپنی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے دوران بجلی چوروں کو پکڑ کر کروڑوں یونٹس کے ڈیٹیکشن بلز چارج کیے گئے۔تاہم صارفین نے ڈیٹیکشن بلز کی ادائیگی کی بجائے عدالتوں سے رجوع کیا۔عدالتوں میں مقدمات کے باعث ڈیٹیکشن بلز کی ریکوری کی شرح انتہائی کم ہو گئی۔
نئی پالیسی
ریکوری کی شرح بڑھانے اور جعلی بلز کی روک تھام کے لیے لیسکو نے فیصلہ کیا کہ:بجلی چوروں کو پکڑنے کے بعد ایڈوانس بلز کی ادائیگی تک کنکشن بحال نہیں ہوگا۔بجلی چوروں کو مقدمہ درج ہونے کے بعد کنکشن بحالی کے لیے ایڈوانس بل جمع کروانا ہوگا۔جعلی ڈیٹیکشن بلز کے چارج ہونے کی روک تھام کے لیے ایڈوانس بل وصول کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔یہ اقدام لیسکو کی جانب سے بجلی چوری کی روک تھام اور صارفین کے لیے منصفانہ بلنگ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔