ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ تارا محمود نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو چونکا دیا۔
مداح جو پہلے ہی ان کی بے ساختہ اور جاندار اداکاری کے دلدادہ تھے، انہیں اس وقت مزید حیرت ہوئی جب یہ معلوم ہوا کہ تارا محمود کسی عام گھرانے سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں۔یہ انکشاف اس لیے بھی غیر معمولی سمجھا جارہا ہے کیونکہ تارا محمود نے ہمیشہ اپنی پہچان صرف اپنے فن اور محنت سے بنائی اور کبھی خاندانی پس منظر کو استعمال نہیں کیا۔یاد رہے کہ شفقت محمود کو بطور وفاقی وزیر تعلیم کووِڈ کے دنوں میں طلبہ کے حق میں کیے گئے فیصلوں، امتحانات کی منسوخی، آن لائن کلاسز اور نئی تعلیمی پالیسی کی وجہ سے نوجوانوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔اداکارہ کے مطابق، ان کے چند قریبی دوستوں کو ہی اس حقیقت کا علم تھا، تاہم کراچی یا شوبز انڈسٹری میں کسی کو بھی ان کے سیاسی پس منظر کے بارے میں علم نہیں تھا۔