نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں ڈاکٹر شمع جونیجو کے ذکر پر وضاحت دی۔
انہوں نے پہلے طنزیہ انداز میں کہا کہ “بجلی کے کھمبے بھی لگے ہیں لیکن آپ کو شمع نظر آتی ہے”، بعد ازاں واضح کیا کہ اقوامِ متحدہ میں جو وفد وزیر خارجہ کے دستخط سے جاتا ہے، اس میں شمع جونیجو شامل نہیں تھیں۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ دوسرا وفد وزیراعظم کا ہوتا ہے اور محترمہ شمع جونیجو اسی وفد کا حصہ تھیں، جہاں وزیراعظم کے ساتھ ان کا اسٹاف شامل ہوتا ہے۔