عطاء اللہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کردی
لکی مروت (آئی این پی)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اچانک پیش آیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت عطا اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔