ٹانک میں فائرنگ‘ پولیس افسر سمیت 3 افراد شہید، دو بچے زخمی

کرک  میں ممکنہ دہشتگردی کی کوشش ناکام،  سڑک پر نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دیا گیا 
 پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر اور دو افراد شہید ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر دو راہگیر بچے بھی زخمی ہوئے۔ رپورٹ  مطابق ٹانک کے گائو ں ڈبرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی نیاز محمد اور دو شہری شہید ہوگئے۔ ڈی ایس پی رولر کے مطابق شہید ہونے والے اے ایس آئی نیاز محمد جنوبی وزیرستان میں تعینات تھے اور اپنی نجی گاڑی میں وزیرستان کے علاقے سراروغہ جارہے تھے کہ انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر دو راہگیر بچے بھی زخمی ہوئے۔ووسری جانب کرک کے علاقے درگہ شہیدان میں سڑک پر نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دیا گیا، سڑک پر نصب بارودی مواد پولیس پر حملے کیلئے رکھا گیا تھا