(خصوصی رپورٹ) 750روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی (آج) جمعرات 15 اکتوبر 2026 کو راولپنڈی میں ہوگی ۔اس قرعہ اندازی میں کل 1,700 خوش نصیب نمبروں کو انعامات دیے جائیں گے۔قرعہ اندازی کے تحت ایک خوش نصیب شخص کو 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام دیا جائے گا، جبکہ 3 افراد کو 5 لاکھ روپے فی کس دوسرا انعام ملے گا۔اس کے علاوہ 1,696 کامیاب بانڈ ہولڈرز کو 9 ہزار 300 روپے فی کس تیسرا انعام دیا جائے گا۔