دو سو روپے مالیت کے قومی انعامی پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی

جہانیاں(آن لائن) دو سو روپے مالیت کے قومی انعامی پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 دسمبر پیرکو ہو گی اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ پچاس ہزار روپے، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394، انعامات مختص کئے گئے ہیں جو کہ حقدار خوش نصیب افراد میں تقسیم کیے جائیں گے یادرہے کہ یہ سال رواں 2025 کی آ خری اور بالترتیب سولہویں قرعہ اندازی ہو گی ۔