سعودی عرب : ٹریفک حادثہ، باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں چوہدری واحد علی، دو بیٹے عمر واحد اور علی واحد شامل ہیں
تینوں کار میں مکہ سے مدینہ جا رہے تھے ، گاڑی کو حادثہ پیش آیا، عارف والا کے رہائشی تھے
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں عارف والا سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کی کار کو حادثے کے نتیجے میں باپ اور اس کے دو جوان سالہ بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چوہدری واحد علی اور ان کے دو بیٹے عمر واحد اور علی واحد شامل ہیں۔ تینوں باپ بیٹے کار میں مکہ سے مدینہ جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔تینوں افراد عارف والا کے محلہ اقبال نگر کے رہائشی تھے۔ ذرائع کے مطابق تینوں کی میتیں پاکستان منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔