وادی تیراہ: مارٹر گولہ گرنے سے باپ بیٹوں سمیت 5افراد جاں بحق

 سیڑے کنڈاو میں  نیاز بادشاہ  کے گھرپر مارٹر گولہ گرا‘علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
 تیراہ (آئی این پی ) ضلع خیبر  وادی تیراہ کے علاقے سیڑے کنڈاو میں    مارٹر گولہ گرنے سے کم سے کم 5افراد شہید اور متعدد    زخمی ہوگئے ۔  ذرائع کے مطابق نیاز بادشاہ نامی شخص کے گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے 3 افراد شہید  اور  متعدد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔مزید اطلاعات کے مطابق دھماکے میں  نیاز بادشاہ اپنے دو بیٹوں، ایک بھتیجے اور ایک پوتے سمیت شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا