لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ساس رضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔مرحومہ علالت کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز(لاہورجنرل اسپتال) میں زیر علاج رہیں۔اہلِخانہ نے انتقال کی تصدیق کی ہے ۔ مرحومہ کی نمازِ جناز ایونٹ کمپلیکس، جی او آر ون، لاہور میں ادا کی گئی ۔مریم اورنگزیب کی ساس کے انتقال کی خبر سامنے آنے پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور قریبی حلقوں میں سوگ کی فضا ہے۔پارٹی قیادت اور سیاسی رہنمائو ں نے مریم اورنگزیب سے ان کی ساس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔