لاہور میں صبح سویرے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ شہر کے درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بارش کے باعث شہریوں کو گرمی سے کچھ ریلیف ملا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج شہر میں مزید بارش کے 40 فیصد امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔موسمی اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہا۔ بارش اور ہوا میں نمی کے باعث موسم خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے خوشگوار موسم کو خوش آئند قرار دیا ہے۔