پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے، جن کے بارے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ قیمتیں 15 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گی۔