پرفارمنس اچھی رہی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کارکردگی کا تسلسل لانا مقصد ہے:شان مسعود

پرفارمنس اچھی رہی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کارکردگی کا تسلسل لانا مقصد ہے:شان مسعود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم کی کارکردگی مجموعی طور پر اچھی رہی اور ٹیم کی کوشش ہے کہ کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا ہے، اس لیے ہر میچ میں تجربہ اور حکمت عملی اہم ہے۔شان مسعود نے مزید کہا:ٹاس پر کسی کا کنٹرول نہیں، اور پچھلے سرکل میں کی گئی غلطیاں آگے بڑھنے میں رکاوٹ بنیں۔پچ ایسی تھی کہ نئے بلے باز کے لیے سیٹ ہونا مشکل تھا، اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے راولپنڈی کی پچ دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔شاہین آفریدی اور حسن علی ریورس سوئنگ کے لیے بہترین آپشنز ہیں۔
عبداللہ شفیق نے دوسری اننگ میں اچھی بیٹنگ کی، جبکہ بابر اعظم نے دونوں اننگز میں متاثر کن کھیل پیش کیا۔امام الحق نے اچھا کم بیک کیا اور بڑے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی۔شان مسعود کے مطابق ٹیم اگلے میچ میں بھی حریف کے خلاف مضبوط اور مستحکم کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔