سلہٹ ٹیسٹ کے دوران پاکستان اور بنگلادیش کے کھلاڑیوں کے درمیان میدان میں کشیدگی دیکھنے میں آئی، جس نے میچ کے ماحول کو مزید سنسنی خیز بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جب بنگلادیش نے 6 وکٹوں پر 300 رنز کا ہندسہ عبور کیا تو میدان میں دباؤ واضح طور پر بڑھ گیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ مزید سخت ہوگیا۔وکٹ کے حصول اور رنز روکنے کی کوششوں کے دوران ماحول میں تلخی پیدا ہوئی، جس کے بعد بنگلادیش کے تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم اور پاکستان کے کپتان شان مسعود کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے امپائرز کو فوری طور پر مداخلت کرنا پڑی، جس کے بعد معاملہ وقتی طور پر ٹھنڈا ہوگیا۔ تاہم اس مختصر تلخ کلامی نے میچ میں مزید جوش اور تناؤ پیدا کر دیا۔دوسری جانب بنگلادیش کی مضبوط بیٹنگ جاری رہی جبکہ پاکستان کی جانب سے کپتان کی قیادت میں فیلڈنگ اور بولنگ میں سخت حکمت عملی اپنائی گئی تاکہ حریف ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روکا جا سکے۔