ڈی جی پی آر سیٹلائٹ دور میں داخل، پہلی ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین لانچ

ڈی جی پی آر سیٹلائٹ دور میں داخل، پہلی ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین لانچ

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ سیٹلائٹ دور میں داخل ہو گیا۔

ڈی جی پی آر کی جانب سے پہلی جدید ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین لانچ کر دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین کا تفصیلی معائنہ کیا اور پراجیکٹ سے وابستہ سٹاف سے ملاقات بھی کی۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے وزیراعلیٰ کو پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین پنجاب بھر میں ہائی کوالٹی لائیو نیوز کوریج اور آؤٹ ڈور براڈکاسٹنگ کے لیے استعمال کی جائے گی۔ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین میں پہلی مرتبہ ایڈوانس آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی آڈیو ویڈیو ٹرانسمیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

جدید ترین سہولیات سے آراستہ یہ وین بلا رکاوٹ سیٹلائٹ اپ لنک اور براڈکاسٹنگ کی صلاحیت رکھتی ہے۔ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین کو موبائل لائیو اسٹریمنگ اور فیلڈ بیسڈ پروڈکشن پوسٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ ڈی جی پی آر میں ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین کے لیے گراؤنڈ اسٹیشن کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔مزید برآں، اس پراجیکٹ کے تحت اے آئی پاورڈ ڈرونز کے استعمال کی سہولت بھی دستیاب ہو گی، جو جدید صحافتی تقاضوں کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔