لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے 2سیکشن افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ سیکشن آفیسر محکمہ جنگلات وائلڈ لائف اینڈ فشری محمد کفایت اللہ کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم تعینات اور سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ اقبال آفتاب کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ تعینات کر دیا گیا۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔