لاہور (آئی این پی )محکمہ صحت پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس لگانیکاحکم دیدیا۔اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظرمحکمہ صحت پنجاب نے تمام اضلاع کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس لگانے کا حکم دے دیا،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کلینک آن وہیلز تعینات کرنے کافیصلہ کیا گیا،طبی وپیرا میڈیکل عملہ سیلابی علاقوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی پرتعینات رہے گا۔محکمہ صحت نے سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کا اسٹاک یقینی بنانے کی ہدایت کی، سیلابی علاقوں میں ڈائریا،ہیضہ،ملیریاجیسی بیماریوں کیلئے ادویات دستیاب رکھی جائیں