گندے پانی کو ٹریٹ کر کے زرعی اور گھریلو استعمال کے قابل بنایا جائیگا
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے گندے پانی کو صاف کرنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا۔تمام اضلاع میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا۔سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کیلئیواسا ایجنسیوں کے تحت جامع پلان تیار کر لیا گیا۔سپیشل سیکرٹری ہا ئوسنگ وقار عظیم کی زیرِ صدارت اجلاس میں صوبے کے19اضلاع کے ایم ڈی واساز نیویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی فزیبلٹی رپورٹس پیش کیں۔منصوبے کے تحت گندے پانی کو ٹریٹ کر کے زرعی اور گھریلو استعمال کے قابل بنایا جائے گا۔پلان سے دریا ئوں کی ایکالوجی میں بہتری اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔لاہور میں پہلے ہی ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری دی جا چکی ہیجبکہ فیصل آباد میں بھی بڑے پیمانے پر منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ترجمان محکمہ ہا ئوسنگ کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شہریوں کی صحت سے متعلق منصوبوں کوترجیحاً مکمل کیا جائیگا۔