ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی راہ ہموار

19سال بعد راوی کے پانی کی آلودگی کم کرنے کیلئے 3 ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کی منظوری، جلدعملی طور پر شروع کیا جائے گا 
لاہور (خصوصی رپورٹ)19 سال بعد لاہور میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کی راہ ہموار، واسا کو منظوری مل گئی،2006 میں شروع ہونے والا منصوبہ 19 سال بعد عملی طور پر شروع کیا جائے گا۔واسا کو بابو صابو، کٹار بند اور محمود بوٹی پر ویسٹٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کی منظوری مل گئی۔ دریائے راوی کیپانی کی آلودگی کم کرنے کیلئے واسا نے بڑے منصوبے پر کام شروع کر دیا۔پنجاب حکومت نے واسا کومنصوبہ شروع کرنے کی اجازت دیدی راوی کا آلودہ پانی شہریوں کی صحت کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ ٹریٹمنٹ پلانٹس سے زیر زمین پانی کی آلودگی کم ہوگی۔واسا نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی بھرتی کا فیصلہ کر لیا،انٹرویوز کا آغاز کر دیا گیا۔