لاہور (خصوصی رپورٹ) ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس تو نہ بنے مگر اراضی کو محفوظ کرنے کا پلان بن گیا۔ شہر کے مختلف چھوٹے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی اراضی کو محفوظ بنایا جائے گا۔ رواں مالی سال ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے مکمل فنڈز جاری نہ ہوئے۔واسا کو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ موہلنوال اور فیروز پور روڈ ہڈیارہ ڈرین کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ہڈیارہ ویسٹ واٹر پلانٹ کی اراضی پر 85 لاکھ 91 ہزار روپے سے چار دیواری تعمیر ہوگی۔