کراچی(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے ایس تھری کے تحت کراچی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیے جا رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایس تھری پروجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ کو سی ای او واٹر بورڈ اور میئر کراچی نے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کراچی میں روزانہ 400 تا 450 ایم جی ڈی ویسٹ واٹر پیدا ہوتا ہے، زیادہ تر ویسٹ واٹر لیاری اور ملیر ندیوں میں انٹریٹڈ جاتا ہے، ایس تھری پروجیکٹ سے ویسٹ واٹر کو ٹریٹ کر کے جاری کرنا ہے تاکہ ماحول اور سمندری جیوت کو محفوظ کیا جا سکے۔