برآمد ہونے والیٹیکوں کی مالیت چالیس لاکھ روپے سے زائدہے
لاہور (کرائم رپورٹر ) لاہور ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل لا ئونج سے ایک مشتبہ بیگ سے کاسمیٹک انجیکشنز کی بڑی مقدار برا?مد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق برا?مد ہونے والے انجیکشنز کی مالیت چالیس لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بیگ ایئرپورٹ پر لاوارث حالت میں پڑا ہوا تھا اور کسی مسافر نے اس کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا۔ کسٹم حکام نے مشتبہ بیگ کو تحویل میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کر دی۔حکام کے مطابق برا?مد ہونے والے انجیکشنز کے حوالے سے یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ انہیں بیرون ملک سے کس مقصد کے لیے لایا گیا تھا اور آیا یہ قانونی طور پر درا?مد کیے گئے یا سمگلنگ کی کوشش تھی۔