ایران نے کاسمیٹک سرجری کیلئے عمر کی حد میں کمی کر دی

 تہران (آئی این پی )ایران نے کاسمیٹک سرجری کرانے کے لیے عمر کی حد میں کمی کر دی۔ جاری سرکاری اعلان کے مطابق ایران میں اب 14 سال کی عمر میں لڑکیاں اور 16سال کے لڑکے بھی کاسمیٹک سرجری کرا سکیں گے۔اس سے پہلے کاسمیٹک سرجری کرانے کی کم سے کم عمر 18 سال تھی۔ ایران دنیا کے ان ملکوں میں شامل ہے جہاں کاسمیٹک سرجری کا رجحان سب سے زیادہ ہے۔ خاص طور پر ایرانی خواتین میں ناک کی سرجری کرانے کا رجحان کافی ہے۔