پشاور: گورنر کا وزیر اعلیٰ سے حلف لینے سے انکار نہ کرنا، جنید اکبر کا بیان

پشاور: گورنر کا وزیر اعلیٰ سے حلف لینے سے انکار نہ کرنا، جنید اکبر کا بیان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا سے رابطہ ہوا ہے، اور انہوں نے نئے وزیرِاعلیٰ سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے بتایا کہ “آج نئے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی حلف اٹھا لیں گے۔”انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے اپنی جمہوری اور آئینی روایات کو برقرار رکھا، جس پر وہ عدالت کے شکر گزار ہیں۔جنید اکبر کا کہنا تھا کہ صوبہ کافی عرصے سے بغیر وزیرِاعلیٰ کے چل رہا تھا، اور اب ایک آئینی عمل مکمل ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ“بلاول بھٹو نے جمہوری طریقے سے اپنی ذمہ داری نبھائی، جس سے سیاسی عمل آگے بڑھا۔”