پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے رہنما اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بریت کا فیصلہ پنجاب حکومت نے چیلنج کر دیا۔
حکومتِ پنجاب نے انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) کے فیصلے کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی، جس میں اے ٹی سی کا قریشی کو بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق، شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل آج سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ہے، جس کی سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ:“شاہ محمود قریشی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود تھے، عدالت کا بری کرنے کا فیصلہ قانونی طور پر درست نہیں۔”ماہرین کے مطابق، پنجاب حکومت کی اس اپیل کے بعد سانحہ 9 مئی مقدمات کی کارروائی ایک بار پھر اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔