لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر 19 ملزمان کی 9 مئی کیس میں بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کا شیڈول کیا گیا تھا، تاہم فاضل جج جسٹس سید شہباز علی رضوی کی رخصت کے باعث سماعت ممکن نہ ہو سکی۔
دو رکنی بنچ کی سربراہی جسٹس سید شہباز علی رضوی کر رہے تھے، اور کیس کی سماعت کے لیے پنجاب حکومت اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جس میں 19 ملزمان کو مقدمہ سے بری کیا گیا تھا۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا اور بریت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں۔نتیجتاً، ہائیکورٹ نے کیس کی کاز لسٹ منسوخ کر دی، اور سماعت نئی تاریخ پر ملتوی کردی گئی ہے۔ اب کیس کی مزید کارروائی جج کی دستیابی کے بعد دوبارہ شروع ہوگی۔