حارث رئوف ایک میچ ونر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل سطح پر پرفارم کیا ہوا ہے:کوچ ٹم پین
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رئوف کا کہنا ہے کہ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز میں شمولیت کے لیے پرجوش ہوں۔ایک بیان میں حارث رئوف نے کہا ہے کہ ایڈیلیڈ اوول دنیا کا ایک بہترین وینیو ہے اور میں وہاں ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔دوسری جانب ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے کوچ ٹم پین کا کہنا ہے کہ حارث رئوف ایک میچ ونر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل سطح پر پرفارم کیا ہوا ہے۔یاد رہے کہ فاسٹ بولر حارث رئوف کا بگ بیش لیگ کے لیے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہ ہو گیا ہے۔حارث رئوف نے بی بی ایل کے 5 سیزنز میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی جبکہ وہ اب پہلی مرتبہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلیں گے۔انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی اسٹرائیکرز کا حصہ ہیں۔حارث رئوف بی بی ایل میں اب تک 56 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔بگ بیش لیگ 12 دسمبر سے 26 جنوری تک کھیلی جائے گی۔