ہم افغانستان کیساتھ معاملات طے کئے بغیر نہیں رہ سکتے:سلمان اکرم راجہ

 اپوزیشن کا خیال تھا  ہماری پارٹی میں کوئی توڑپیدا کرسکتے ہیں لیکن یہ بری طرح ناکام ہوچکے 
 اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے :سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی گفتگو
پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے  ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے اور جب تک یہ بات چیت نہیں کریں گے امن نہیں ہوسکتا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اپوزیشن کا خیال تھا کہ ہماری پارٹی میں کوئی توڑپیدا کرسکتے ہیں لیکن یہ بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، اپوزیشن بچگانہ باتیں کررہی ہیں، جمہوری عمل آگے بڑھ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حلف روکنے کا کوئی جواز نہیں، آج نہیں تو کل ہوجائے گا، سہیل آفریدی وزیر رہ چکے ہیں، تجربہ کار ٹیم ان کے اردگرد موجود ہے، تجربہ بلاول بھٹو کا کیا تھا؟ جو اب سہیل آفریدی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے