اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
نور خان ایئربیس پر پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت وجیہہ قمر نے شاہ عبداللہ دوم اور ان کے اعلی سطح وفد کا استقبال کیا۔یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا مقصد رکھتا ہے۔شاہ عبداللہ دوم کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا گیا جہاں مسلح افواج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، جس سے دو طرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے امکانات روشن ہوں گے۔یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی مفادات کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔