سنٹر میں بچوں کی دلچسپی کیلئے کارٹون والز، جھولے اور منی بیڈز کی تنصیب
لاہور(کرائم رپورٹر) والٹن ڈولفن ہیڈکوارٹرز میں "ڈے کیئر" سنٹرفعال۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گزشتہ روز ایس پی ڈولفن اختر نواز نے تعمیر ہونے والے ڈے کیئر سنٹر کا وزٹ کیا اور ڈے کیئر سنٹر کے قیام کو سراہتے ہوئے قابل ستائش عمل قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈے کیئرسنٹر میں بچوں کی تعلیم و تربیت صحت کا خاص خیال رکھا جائے گا۔سنٹر میں بچوں کی دلچسپی کیلئے کارٹون والز، جھولے اور منی بیڈز کی تنصیب کی گئی ہے 3 سے 4 سال کے بچوں کیلئے ایک مکمل اور آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ہے اس لیے ڈے کیئر سنٹر میں پولیس ملازمین بلخصوص خواتین مکمل اطمینان کے ساتھ بچوں کو چھوڑ سکتی ہیں ،اس حوالے سے بچوں کی حفاظت و نگرانی کیلئے خواتین پر مشتمل سپیشل سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے ،ڈولفن کے پولیس آفیشلز اب ڈیوٹی کے اوقات کار میں اطمینان کے ساتھ اپنے فرائض ادا کر سکیں گے۔