درخت کاٹنے کے غیر قانونی حکم نہ ماننے پر ملازم کو دھمکی ، فریقین کونوٹس

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے درخت کاٹنے کے غیر قانونی حکم نہ ماننے پر ملازم کو دھمکی دینے پرپی ایچ اے سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے،لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پی ایچ اے کی جانب سے درخت کاٹنے کے حکم کی مخالفت پر ملازم کو نوکری سے برخاست کرنے کی مبینہ دھمکی کے خلاف دائر درخواست پر پی ایچ اے سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔جسٹس حسن نواز مخدوم نے پی ایچ اے کے فیلڈ سپروائزر محمد جاوید حامد کی درخواست پر سماعت کی۔