ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار کا نام فورتھ شیڈول میں شامل

سرگودھا (خصوصی رپورٹ) حلقہ پی پی 73 میں 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار محمد حارث ایڈووکیٹ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر کے انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محمد حارث ضمنی الیکشن میں بطور آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جنہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے میز کا انتخابی نشان بھی الاٹ ہو چکا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد امیدوار محمد حارث کو کالعدم ٹی ایل پی سے تعلق کی وجہ سے فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا، تاہم محمد حارث کا کہنا ہے کہ میرا کالعدم جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔